طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ٹیچر ملزم کی ضمانت خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔
مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔