سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل کا دورہ سندس فاؤنڈیشن
لاہور(سٹاف رپورٹر)سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل نے سندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج مریض بچوں سے ملاقات بھی کی، یاسین جوئیہ نے بچوں میں چاکلیٹس اور گفٹس بھی تقسیم کیے۔
میڈیکل ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن ڈاکٹر عدنان گیلانی نے سندس فاؤنڈیشن میں مریضوں کو دی جانی والی سہولیات پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ سندس فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا کے سات ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ہموفیلیا اور خون کی دیگر بیماریوں کے مریض بھی سندس فاؤنڈیشن سے مفت علاج کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسین جوئیہ نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا کے مریضوں کے لئے بہت بہترین کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سری لنکا اب تک تیس ہزار کارنیا پاکستان کو عطیہ کر چکا ہے۔ اس موقع پر بانی وصدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان نے سری لنکن اعزازی قونصل جنرل اور ان کے ساتھیوں کا سندس فاؤنڈیشن آمد پر شکریہ ادا کیا۔ صدر سندس فاؤنڈیشن نے اعزازی قونصل جنرلیاسین جوئیہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔