پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی 406 خالی اسامیوں کا انکشاف
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی 406 خالی اسامیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی قلت کو ختم کرنے کے لیے انسپکٹر لیگل کی پوسٹ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد انسپکٹر لیگل کی پوسٹ کو گریڈ 16سے بڑھا کرگریڈ 17میں کر دیا جائے گا۔