شاہکام فلائی اوور:میٹریل کے پونے2کروڑ نہ ملے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)بزدار دور اقتدار میں تعمیر ہونے والے شاہکام فلائی اوور پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر میں ذیلی ٹھیکیدار کو نوازا گیا۔۔۔
میٹریل کی ریکوری نہ کرنے سے سرکاری خزانے کو ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار روپے کا نقصان پہنچا، نیسپاک کی رپورٹ کے بعد ایل ڈی اے کو متعلقہ ٹھیکیدار سے ریکوری کا حکم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بزدار دور اقتدار میں تعمیر ہونے والے شاہکام فلائی اوور پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات سامنے آگئے ، آڈیٹر جنرل نے شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کے دوران کنٹریکٹر سے ریکوری نہ کرنے کا انکشاف کر دیا، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کے دوران ڈیفنس روڈ پر ڈرین کو توڑا گیا، ڈرین سے نکلنے والے سریے اور دیگر میٹریل کو متعلقہ ٹھیکیدار نے ادارے کو واپس نہ کیا ،ڈرین میں استعمال ہونے والے سٹیل اور کنکریٹ بھی ایل ڈی اے کو نہ ملا، شاہکام فلائی اوور کی تعمیر میں ذیلی ٹھیکیدار کو نوازا گیا، سٹیل کی مد میں ایک کروڑ 58 لاکھ ،کنٹریکٹ کی مد میں دس لاکھ 15 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ آڈٹ کے دوران ایل ڈی اے نے ڈیفنس روڈ پر کسی بھی ڈرین کو ماننے سے انکار کر دیا۔، نیسپاک کی رپورٹ کے بعد ایل ڈی اے کو متعلقہ ٹھیکیدار سے ریکوری کا حکم دیا گیا۔