طیفی بٹ کے بہنوئی کاقتل ، جیو فینسنگ میں 3000 نمبر شارٹ لسٹ
لاہور(کرائم سیل) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل۔ پولیس نے جیو فینسنگ میں 3000 نمبر شارٹ لسٹ کرلیے ۔ سیف سٹی فوٹیجز کی مدد سے 60 موٹرسائیکلز کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر لگے سیف سٹی کیمرے خراب تھے ۔ پولیس تاحال مرکزی ملزمان کو ٹریس اور گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس جائے وقوعہ کے گردو نواح کی فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے کام کررہی ہیں۔