پاور شیئرنگ، لا آفیسرز کی تعیناتی کیلئے نام ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو ارسال

 پاور شیئرنگ، لا آفیسرز کی  تعیناتی کیلئے نام ن لیگ کی  کوآرڈینیشن کمیٹی کو ارسال

لاہور(یاسین ملک)پی پی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز لائرز فورم نے پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتی کیلئے نام ن لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوا دئیے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد خان تنولی، ڈپٹی اٹارنی جنرل کیلئے سرفراز ڈیال، شکیل بھٹی اور راشد جاوید لودھی کے نام تجویزکئے گئے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کیلئے سید علی رضا ، شہزادہ عرفان اعوان، شاہد رانجھا، نذر حسین شاہ اور مظہر شیخ کے نام بھجوا ئے گئے ۔ تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں