لائسنس کے بغیر 2 ہزار جرمانہ موٹر سائیکل بھی بند ہو گی
لاہور(کرائم رپورٹر)لائسنس کے بغیر بائیک چلانے والوں کو 2 ہزار جرمانہ اور موٹر سائیکل بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، لائسنس بنوانے کے بعد ہی واپس کی جائے گی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کی فیس 930 روپے ہے۔ موٹرسائیکل لرنر کے لئے پرمٹ کی 42 روزہ میعاد کو بھی ختم کردیا گیا۔ لاہور میں 10 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سنٹرز قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا رواں سال 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔