یتیم طلبا کو بھی موٹرسائیکلوں کی مفت فراہمی شروع

یتیم طلبا کو بھی موٹرسائیکلوں  کی مفت فراہمی شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،بائیکس کی ڈلیوری مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق یتیم طلبا کو بھی فری بائیکس دینے کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا  5264 سٹوڈنٹس نے اپنی پسند کی بائیک لینے کیلئے دوبارہ درخواست دی تھی۔ امید ہے آئندہ چند ہفتوں تک تمام کامیاب سٹوڈنٹس کو بائیکس کی ڈلیوری مکمل ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں