ٹیوٹا اداروں میں 1300 نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپیشل رپورٹر، ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔
جس میں ٹیوٹا کی کارکردگی، اداروں میں ہیومن ریسورس کی ریشنلائزیشن اور نئی بھرتیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ٹیوٹا کے اداروں میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد 13 سو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا جائیگا۔