جامعات میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت

جامعات میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر عملدرآمد کی ہدایت

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ریجنل ڈائریکٹر کمانڈر اینٹی نارکوٹکس پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں انہیں صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔منشیات اور نشہ آور مواد کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔جامعات کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کیمپس کے احاطے اور ہاسٹلز میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کے لیے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔اس اقدام سے طلبا کے لیے ایک صاف تھرا اور سازگار تعلیمی ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ایسے طلبا جو منشیات لینے میں ملوث پائے جائیں گے ،ان کی کونسلنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں