ٹیوٹا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ

ٹیوٹا اور پاکستان پوسٹ  کے درمیان معاہدہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ٹیوٹا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ ہو گیا، تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوئی ۔ چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر (ر) محمد ساجد کھوکھر اور سی اواو ٹیوٹا قرۃ العین میمن نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

 پاکستان کی پوسٹ کی طرف سے پوسٹ ماسٹر جنرل ارم طارق اور انوار ملک نے دستخط کئے ۔معاہدے کے تحت ٹیوٹا کی بلیو پاٹری جو اب ٹیو ٹا کی ای شاپ سے آن لائن خریدی جا سکتی ہے پاکستان پوسٹ کے تعاون سے صارفین کو ان کے ڈور سٹیپ پر دستیاب ہو گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں