5 لاکھ بینک گارنٹی،پیف شرائط سے پارٹنرز پریشان

 5 لاکھ بینک گارنٹی،پیف  شرائط سے پارٹنرز پریشان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) آؤٹ سورس سکولز کا انتظام سنبھالنے کیلئے 5لاکھ کی بینک گارنٹی دینا ہوگی ۔

پیف انتظامیہ کی شرائط سے نئے پارٹنرز پریشان ہو گئے ۔ مالکان کا کہنا تھا پہلے فی سکول دس ہزار جمع کر ایا اب پانچ لاکھ کی بینک گارنٹی مانگی جا رہی ہے ۔ پیف حکا م کا کہنا ہے شورٹی با نڈ لینے کا مقصد سکول مالکان کو قواعدو ضوابط کا پابند کرنا ہے ۔ خلاف ورزی پر سکول مالکان کو جرمانہ بھی کیا جاسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں