20 املاک سر بمہر

 20 املاک سر بمہر

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈ ی اے نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 املاک سربمہر جبکہ 6 غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

ان املاک میں گراسری سٹور، بینک، نجی دفاتر، فارمیسی، بیکری، ریستوران و دیگر شامل ہیں۔ ٹیموں نے گلشن راوی، سمن آباد اور شادباغ میں 6 غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں کیں ،تاہم شاد باغ اور فتح گڑھ میں دکانیں، سمن آباد اور گلشن راوی میں غیر قانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر نے کیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں