چھاتی کے کینسر بارے آگاہی واک

چھاتی کے کینسر بارے آگاہی واک

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )علامہ اقبال میڈیکل کالج کے شعبہ سرجری اینڈ میڈیکل انکا لوجی کے زیر اہتمام چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر نقوی نے آگاہی واک کی قیادت کی۔واک کے شرکا نے انسداد بریسٹ کینسر کے ریبن، بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔۔آگاہی واک کالج کے احاطہ میں ایڈمن سیکشن سے شروع ہو کر آڈیٹوریم کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ پرنسپل نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت خواتین میں چھاتی کے کینسر کا رجحان کافی زیادہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں