کنگن پور:لین دین کے تنازع پر ملنگ کے ہاتھوں زخمی ہونے والا چل بسا

کنگن پور:لین دین کے تنازع پر ملنگ  کے ہاتھوں زخمی ہونے والا چل بسا

قصور،تلونڈی(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) کنگن پور کے نواح میں لین دین کے تنازع پر ملنگ کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

محمدجاوید کا ملنگ محمدحسن،اس کی بیوی شمشاد بی بی کیساتھ پیسوں کا تنازع تھا، وقوعہ کے روز جاوید پیسے لینے کیلئے ملنگ کے گھر گیا تو اس نے ڈنڈے سے سرپر وار کر دئیے ،زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں