بارش سے تباہ سڑکوں کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

بارش سے تباہ سڑکوں کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا

کراچی(آن لائن)کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے کام تیز کردیا گیا ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمے انجینئرنگ کی جانب سے گزشتہ دنوں 2ارب روپے کی لاگت سے شہر کی 33 سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ،1ارب 40 کروڑ روپے کراچی کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 40 کروڑ روپے کراچی کے انڈر پاسز اور پلوں کی مرمت پر خرچ کیے جائینگے ۔20 کروڑ کی لاگت سے شہر کے مختلف سڑکوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کو جدید سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے گزشتہ دونوں سڑکوں کی تعمیر کیلئے الاٹ کئے گئے ٹینڈرز کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے سے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمے انجینئرنگ نے اسکروٹنی کے بعد ٹھیکے حاصل کرنے والی کمپنیوں سے آئندہ ہفتے سڑکوں کے تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں