ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا قتل

ڈکیتی مزاحمت پر ایک  اور نوجوان کا قتل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن میں تنخواہ لے کر گھر جانے والے دو بھائیوں کو ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، موٹرسائیکل نہ دینے پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔مقتول کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہم سے رقم چھینی۔موٹر سائیکل نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ، ہم فیکٹری میں کام کرتے ہیں، تنخواہ لے کر گھر جا رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں