کار کی ٹکر،رکشہ سوار جاں بحق،4 زخمی
قصور (خبرنگار،نمائندہ دنیا) تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشہ سوار جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
قصور کے نواحی گاؤں بھیڑ سوہڈیاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور رکشہ کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار ڈھنگ شاہ کا رہائشی عاشق جاں بحق جبکہ دیگر4مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔