بلھے شاہ ہسپتال چوک میں تجاوزات،غیرقانونی سٹینڈز قائم
تھہ شیخم(نامہ نگار)بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال چوک اور مین گیٹ کے باہر تجاوزات اور گاڑیوں کے غیرقانونی سٹینڈز قائم ہو گئے ۔
ہسپتال آنے والے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ۔ ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی سے عرصہ دراز سے غائب ہیں، سڑک کے دونوں اطراف فروٹ کی ریڑھیوں سمیت مختلف مستقل سٹالز لگ چکے ہیں جن سے بلدیہ کا عملہ مبینہ طور پر ”منتھلیاں“ وصول کرتا ہے ۔ شہریوں نے تجاوزات اور گاڑیوں کے غیر قانونی سٹینڈز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔