ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ادویات کی قلت، انکی قیمتوں میں اضافے پر چیکنگ شروع۔۔۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافے پر کریک ڈاون کا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں، مارکیٹوں میں ادویات کی قلت، قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرویلنس شروع کی گئی، سروے کے دوران 73 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پایا گیا۔