وائس چیئرمین واسا کا قذافی سٹیڈیم زیر تعمیر واٹر ٹینک کا معائنہ

وائس چیئرمین واسا کا قذافی  سٹیڈیم زیر تعمیر واٹر ٹینک کا معائنہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے قذافی سٹیڈیم میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر پراجیکٹ، عثمان بابر نے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک منصوبہ 70 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ،باقی ماندہ 30 فیصد کام بھی رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا ۔ منصوبے کی تکمیل سے 40 لاکھ گیلن پانی محفوظ کیا جا سکے گا۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا واسا رواں سال لاہور میں مختلف مقامات پر مزید 9 واٹر ٹینک تعمیر کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں