خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس

 خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت  انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم بارے اجلاس ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اجلاس کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا ڈینگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ہماری اولین ترجیح راولپنڈی میں ڈینگی کے بریک ڈاؤ ن میں کمی لانا ہے ۔ فوکل پرسن برائے ڈینگی طاہرہ اورنگزیب نے بریفنگ میں کہا رواں برس راولپنڈی میں 1996 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ۔اس وقت ہسپتالوں میں ڈینگی کے 281 مریض زیر علاج ہیں۔ 17 16 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں