7 خواتین جامعات ، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی زیرالتوا

7 خواتین جامعات ، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی زیرالتوا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کی سات خواتین جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ التوا کا شکار۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن گورنر کے اعتراضات دور نہ کرسکا۔ جامعات میں انتظامی امور متاثر ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے اعتراضات دور نہ کیے گئے ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال اعتراضات دور کرنے کی سمری گورنر کو نہ بھجوائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتراضات دور کرنے کے لیے سمری لا ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی تھی ۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، ہوم اکنامکس یونیورسٹی ، سیالکوٹ ملتان اور راولپنڈی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی ہونی ہے ۔پندرہ دن پہلے گورنر پنجاب کی جانب سے اعتراضات لگا کر سمری واپس بھجوائی گئی تھی ۔جامعات میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے جامعات میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں ۔مذکورہ جامعات میں سینڈیکیٹ اجلاس کرنے کی اجازت نہیں ۔مذکورہ جامعات میں نئی بھرتیوں کی اجازت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں