شہر میں 604 نقشے جمع ، 377 منظور، 212 التوا کا شکار

شہر میں 604 نقشے جمع ، 377 منظور، 212 التوا کا شکار

لاہور(عمران اکبر)شہر لاہور میں 604 تعمیراتی نقشے جمع کرائے گئے، 212 التوا کا شکار، 12 نقشے مسترد، 377 نقشے منظور کئے گئے۔

واہگہ، راوی، شالامار اور گلبرگ زون کی کارکردگی غیر تسلی بخش، چاروں زون میں 128 نقشے جمع ہوئے۔ 47 نقشے منظور، 91 نقشے التوا کا شکار۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کو نقشہ کم جمع ہونے پر خسارے کا سامنا، کام کریں ورنہ گھر جائیں، چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ شاہد عباس کاٹھیا نے پلاننگ ونگ افسران کو الٹی میٹم جاری کردیا۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ پلاننگ ونگ کا اہم اجلاس۔ چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ کا بلڈنگ فیس ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر برہمی کا اظہار۔ نقشہ جات کے لئے ون ونڈو آپریشن کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت ۔ اجلاس شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ۔ تمام افسران کام کو اولین ترجیح بنائیں۔چیف آفیسر شاہد کاٹھیا نت مزید کہا کہ پلاننگ ونگ افسران غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لئے خود فیلڈ میں جائیں۔نقشہ جات کی منظوری قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ وقت کے اندر ہونی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں