صدرآصف زرداری نے یو ایم ٹی کو بہترین یونیورسٹی کے اعزاز سے نواز دیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی)کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ایوارڈز میں پاکستان کی بہترین نجی یونیورسٹی کے اعزاز سے نوازا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ملک کے نامور تعلیمی اداروں کے سربراہان، صنعتکاروں اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد کوایوارڈ سے نوازا۔