جیل افسر غلط رپورٹوں پر کارکردگی ظاہر کرنے لگے
لاہور(کرائم رپورٹر)جیل افسر غلط رپورٹس بنا کرکارکردگی ظاہر کر نے لگے۔ سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس رات کو جیلوں کے دورے کرنا بھول گئے۔
سپرنٹنڈنٹس کو ہفتے میں سکیورٹی معاملات دیکھنے کے لئے 2سرپرائز،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو 4 وزٹ کرنا ہوتے ہیں۔ افسر دفاترمیں بھی تاخیرسے آتے اورجلدی چلے جاتے ہیں۔آئی جی جیل نے غیر مناسب رویے کا نوٹس لے لیا اور تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا کہ افسر جیلوں کا وزٹ کرکے رجسٹر میں درج کریں۔ افسروں کے دوروں اور حاضری ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔