فیروز پورروڈ، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور پیکو روڈ پر 152 گڑھوں کی مرمت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شاہراہوں کا پیچ ورک، گڑھوں اور مین ہولز کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پورروڈ، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ اور پیکو روڈ پر 152گڑھوں کی مرمت کر دی ۔ٹیپا کی ٹیمیں علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ اور شادمان کے اطراف پیچ ورک کے کاموں میں مصروف ہیں۔ پہلے مرحلہ میں 89 سڑکوں کا پیچ ورک کیا جائے گا۔