احتجاج کرنے پر اساتذہ رہنماؤں کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹیچرز رہنماؤں کو نوکری سے فارغ کردیا۔
اساتذہ نے احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ تفصیل کے مطابق احتجاجی تحریک چلانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ٹیچرز رہنما رانا لیاقت ،کاشف شہزاد اور محمد مدثر کو فارغ کیاگیا۔ ٹیچرز رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔