محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کا افتتاح
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کے زیر اہتمام ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کا افتتاح اور ویلفیئر گرانٹس چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی، ڈی جی لیبر ویلفیئر کلثوم نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے اعلان کیا چیک کی تقسیم کی یہ آخری تقریب ہے۔ اب ڈیتھ، شادی اور تعلیمی گرانٹس کے لئے آن لائن اپلائی کیا جائے گا۔ آئندہ آن لائن رقم 90 دن کے اندر مزدور کے اکاؤنٹ میں جائے گی۔