ہائیکورٹ:منصوبوں میں درختوں کی کٹائی سے روکدیا

ہائیکورٹ:منصوبوں میں درختوں کی کٹائی سے روکدیا

لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکومت کو کسی بھی پراجیکٹ میں درختوں کی کٹائی کرنے سے روک دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اچھی بات ہے حکومت سموگ کے معاملے پر سنجیدہ ہے ۔دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل کو ہدایت کی درخت کہیں پر بھی ہو، یہ آپ کی ذمہ داری ہے ،لاہور میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جا سکتا۔عدالت نے مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں