ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 89 شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 89 شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جس میں حالی روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور حفیظ سنٹر کے اطراف جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ایل ڈی اے ٹیمیں جوہر ٹاؤن اور گلبرگ کے مختلف بلاکس میں پیچ ورک کر رہی ہیں،ایل ڈی اے ٹیموں کا کینال روڈ،پیکو روڈ،قاضی عیسیٰ روڈ، عبدالستار ایدھی روڈ،فیروز پور روڈ پر پیچ ورک کا کام جاری ہے ، ایل ڈی اے ٹیمیں شاہ عالم روڈ،برکی روڈ،گارڈن ٹاؤن اور غزن روڈ پر بھی پیچ ورک کاموں میں متحرک ہے ، ٹیپا ٹیمیں مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، وحدت روڈ اور ایجرٹن روڈ پر پیچ ورک کے کام کر رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 89 مین شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت کے 300 کلومیٹر ایریا کو کلیئر کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے اور ٹیپا ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد مقامات پر پیچ ورک کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں