چائلڈ پروٹیکشن بیورو بازیاب بچوں کی مدد کریگا:چیئرپرسن
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے جبری مشقت اور جنسی زیادتی کے لئے بچوں کے اغواکے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کا نوٹس لیا۔
انہوں نے کوٹلی، آزاد کشمیر میں پنجاب پولیس کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی جس میں 29 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو بازیاب ہونے والے بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ جلد از جلد اپنے خاندانوں کے پاس پہنچ سکیں اور ان کی بحالی کا عمل شروع کیا جا سکے۔