کرپشن پر 1میٹرریڈر برخاست،2کی انکریمنٹس ضبط

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)سی ای او لیسکو شاہد حیدر کی ہدایت پر کرپشن اور غفلت برتنے پر ایس ڈی او جیا بگا نے 3 میٹرریڈر زکو سزائیں سنادیں۔
عمیر خالد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ،اشرف اور شفیق کی دو انکریمنٹ 2 سال کیلئے روک لی گئیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ لیسکو میں موجود کالی بھیڑوں کی وجہ سے اسکی نیک نامی پر حرف آتا ہے ،فرائض میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔دریں اثنا سی ای او لیسکو شاہد حیدر کی زیر صدارت صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے حکمت عملی پر غور کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایت کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے ، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسداد بجلی چوری مہم پر خصوصی توجہ دی جائے فیلڈ افسر اپنے علاقوں میں چیکنگ مزید سخت کریں ، رات کو بھی آپریشن کیے جائیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر کولاچی ودیگرافسرموجود تھے۔