انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ پر یو ای ٹی میں آگاہی واک

انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ پر یو ای ٹی میں آگاہی واک

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔

واک کا مقصد لڑکیوں کو بچپن سے لے کر 18 سال کی عمر تک درپیش چیلنجز کو اجاگر کرکے شرکا میں شعور بیدار کرنا تھا۔ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ ہر نوجوان لڑکی کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور صحتمند زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے ۔ اگر ہم انکی ابتدائی زندگی میں مؤثر طریقے سے مدد کریں تو یہ لڑکیاں آج کی مضبوط خواتین اور کل کی بہترین مائیں بن سکتی ہیں۔ لڑکیوں کی اہمیت اور طاقت میں سرمایہ کاری کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ انکے حقوق کو محفوظ بنایا جا سکے اور مستقبل کو خوشحال بنایا جا سکے ۔واک میں رجسٹرار ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اساتذہ اور طلبہ کی بھر پور تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں