سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کے تبادلوں پرفیصلہ نہ ہوسکا

 سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کے  تبادلوں پرفیصلہ نہ ہوسکا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلوں پر فیصلہ نہ ہوسکا۔ محکمہ نے درخواستیں لیں مگر پالیسی نہ بن سکی۔

محکمہ خصوصی تعلیم کے اساتذہ نے دو ماہ قبل تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کر ائی تھیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ دو سال سے تبادلے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں، محکمہ دو سال میں تبادلوں کے حوالے سے پالیسی نہیں بنا سکا۔سینکڑوں اساتذہ تبادلوں کے خواہشمند ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور اساتذہ کو تبادلوں کا موقع دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں