3 دکاندار اور 6 پتنگ بازگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے الیکٹریشن دکان کی آڑ میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 3 دکاندار اور 6 پتنگ باز گرفتار کرلئے۔
ملزموں سعد،عمیر،اعجاز ،عادل، خالد، عمیر، فیصل، بلال اور ندیم سے ہزاروں روپے مالیت کی پتنگیں،کیمیکل ڈور کی چرخیاں،بانسی تیلے اور گڈی پیپرز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔