بارشی پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید 8 واٹر ٹینک کا منصوبہ، ٹینڈرز رواں ماہ

بارشی پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید  8 واٹر ٹینک کا منصوبہ، ٹینڈرز رواں ماہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے مزید 8 واٹر ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ بنا لیا گیا۔

واسا نے رواں ماہ ہی ٹینڈرز طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹینڈرز کے اجرا کے بعد پنجاب حکومت کو فنڈنگ کی استدعا کی جائے گی۔واسا نے کریم پارک راوی روڈ واٹر ٹینک کی تعمیر کیلئے 58 کروڑ 90 لاکھ ،بی بلاک تاجپورہ ایک ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ، ریلوے سٹیشن 32 کروڑ 94 لاکھ ،کوپر روڈ 25 کروڑ 34 لاکھ ،وارث روڈ پر 15 لاکھ گیلن کا واٹر ٹینک بنانے کے لئے 27 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز کا تخمینہ لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں