تمباکو کنٹرول قوانین ، پالیسیوں بارے پالیسی مذاکرہ

 تمباکو کنٹرول قوانین ، پالیسیوں بارے پالیسی مذاکرہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)تمباکو کنٹرول قوانین اور پالیسیوں میں آپریشنل رکاوٹ کی وجہ سے نوجوانوں میں تمباکو کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار مقررین نے تمباکو کنٹرول پر پالیسی ڈائیلاگ کے دوران کیا۔عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پالیسی ڈائیلاگ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب طاہرہ مشتاق، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر ملک، ڈاکٹر مطیع الرحمان، عبدالنبی سولنگی، سید اشتیاق گیلانی، ملک سہیل محمود، محمد علی ،آصف حسین، عبدالستار، ڈاکٹر ماہین ملک بھی موجود تھیں ۔ طاہرہ مشتاق نے کہا تمباکو ،گٹکا، بیڑی، نسوار ،ای سگریٹ، ویلو کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔ سہیل اختر ملک نے بتایا وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں اور ان کے آس پاس تمباکو کی مصنوعات کے استعمال اور فروخت پر پابندی کے قانون کی دفعات پر عمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں