سپیڈو بسوں کی کمی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی خریداری کی استدعا

سپیڈو بسوں کی کمی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی خریداری کی استدعا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب بھر میں سپیڈو بسوں کی بھی کمی پڑ گئی۔ فیڈر روٹس پر چلنے والی لال بسیں تکنیکی خرابیوں کا شکار ہونے لگیں۔

تفصیل کے مطابق پنجاب میں چلنے والے ماس ٹرانزٹ تک مسافروں کو پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی کمی کا سامنا ہے ۔لاہور میں مختلف فیڈر روٹس پر200سپیڈو بسیں چلائی جارہی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے فعال روٹس پر ہی مزید 300بسیں چلانے کی استدعا کر دی۔ پنجاب بھر میں فیڈر روٹس پر کل 657 لال بسوں کی کمی کا سامنا ہے ۔ لاہور فیڈر روٹس سسٹم میں مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے 300بسیں درکار ہیں۔اسی طرح راولپنڈی 78 ، ملتان 100 ، فیصل آباد 110 اور بہاولپور اربن ٹرانسپورٹ کیلئے 42 بسیں درکار ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے مزید بسوں کی خریداری کے لئے پنجاب حکومت کو استدعا کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں