پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو 4 ارب روپے کا بجٹ جاری

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کو  4 ارب روپے کا بجٹ جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو 4 ارب روپے کا بجٹ جاری کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے یہ بجٹ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری کیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے انڈر گریجوایٹ سکالر شپ کی مد میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو 2 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ بھی جاری کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں