لاہور کے 5ٹیچنگ ہسپتال 12 ارب سے زائد کے مقروض

لاہور کے 5ٹیچنگ ہسپتال 12 ارب سے زائد کے مقروض

لاہور(سجاد کاظمی سے)لاہور کے پانچ ٹیچنگ ہسپتال 12 ارب روپے سے زائد کے مقروض ہوگئے۔ادویات اور دیگر اشیا کی خریداری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہسپتالوں پر کمپنیوں کے واجبات بڑھنے لگے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بجٹ میں معمولی اضافہ ہسپتالوں پر بھاری پڑنے لگا۔دوسری جانب اربوں روپے کے واجبات ہونے کے باوجود ہسپتال میں ادویات کی 100فیصد فراہمی ناممکن ہوچکی ہے ۔ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال ڈھائی ارب ، سرگنگارام ہسپتال پر ڈیڑھ ارب کی ادائیگیوں کا بوجھ ہے ۔جناح ہسپتال 90کروڑ سے زائد،میو ہسپتال 3ارب 60کروڑ،جنرل ہسپتال 95کروڑ کے مقروض ہیں اور پی آئی سی کی 3ارب سے زائد کی لائبلٹیز پینڈنگ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں