سات سال سے زیر التوا درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ہائیکورٹ
لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہری کی 40 کروڑ کی جائیداد کے یکطرفہ فیصلے کے مقدمے میں درخواست پر فیصلہ نہ کرنے سول جج لاہور سے 6 نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔۔۔
عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ سات سال سے زیر التوا درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کیا؟درخواست گزار کے وکیل چودھری نصیر کمبوہ نے م¶قف اپنایا کہ یکطرفہ فیصلے کیخلاف درخواست کا ساڑھے سات سال سے سول جج نے فیصلہ نہیں کیا، سیشن جج لاہور کی جلد فیصلہ کرنے کی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی دو متواتر ہدایات کو نظر انداز کیا گیا ۔