محکمہ لٹریسی نے نئی بھرتیوں کا اشتہار دیکر واپس لے لیا

محکمہ لٹریسی نے نئی بھرتیوں  کا اشتہار دیکر واپس لے لیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ لٹریسی نے نئی بھرتیوں کا اشتہار دیکر واپس لے لیا۔ محکمہ لٹریسی نے بھرتیوں کے لیے ریکوزیشن دے کر واپس منگوا لی ۔

صوبے بھر میں لٹریسی موبلائزر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔394پوسٹوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں ہونا تھیں ۔محکمہ غیر رسمی تعلیم نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے بھرتی کی ریکوزیشن واپس منگوا لی ،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پوسٹوں پر بھرتی کے لیے اشتہار دیا تھا۔اشتہار دینے کے بعد درخواستیں بھی طلب کرلی گئی تھیں ۔پی پی ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ امیدوار اسی فیس میں کسی دوسرے محکمے کی پوسٹ کے لیے اپلائی کرسکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں