24گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 162 مریض رپورٹ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ جاری رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ میں ڈینگی کے مزید 162 کیس رپورٹ ہوئے ۔ایک ہفتہ میں 972 جبکہ رواں سال اب تک 5756 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ روز راولپنڈی 133 ، لاہور 7 ،فیصل آباد 5، اٹک 4، چکوال 3 ، شیخوپورہ 2 جبکہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور، لودھراں، گجرات، خوشاب، لیہ اور نارووال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔