اکتوبر:پنجاب بھر میں دو لاکھ ایمرجنسی کالز پرریسپانڈ

اکتوبر:پنجاب بھر میں دو  لاکھ ایمرجنسی کالز پرریسپانڈ

لاہور (کرائم رپورٹر )سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کے تمام اضلاع کی آپریشنل پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروس نے ماہ اکتوبر کے دوران پنجاب بھر میں196,509ایمرجنسی کالز پربروقت ریسپانس کرتے ہو ئے 189,149ایمرجنسی متاثرین کو ایمبولینس سروس نے 8منٹ اوسط ریسپانس اور موٹر بائیک ریسکیو سروس نے 4منٹ اوسط ریسپانس ٹائم (اربن ایریا)سے ریسکیوسروسز فراہم کیں جبکہ فائر سروس نے 1758آگ کے حادثات پر ماڈرن فائر فائٹنگ اور بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3.3بلین کے زیادہ کے نقصانات کو محفوظ بنایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں