بلدیہ عظمیٰ کاآپریشن، 250 عارضی تجاوزات کا سامان ضبط
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)دورانِ کارروائیاں ریگولیشن ونگ نے سینکڑوں کی تعداد میں سامان ضبط کرلیا گیا، چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ 250 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاہنہ نو مین فیروز پور روڈ، حق نواز روڈ، باغبانپورہ بازار، کینال روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے ، سیف سٹی، اے بلاک جوہر ٹاؤن، شنگھائی روڈ کماہاں روڈ پلی کراسنگ پر آپریشن کیا گیا ہے ، میاں میر دربار مصطفی آباد، مین بازار ڈھولن وال، پیر مکی داتا دربار،کہنا بازار اور آشیانہ روڈ نشتر بازار میں آپریشن کیا گیا ہے ، چیف آفیسر نے کہا کہ ضبط شدہ سامان ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کے سٹور میں جمع کرایا گیا ہے اور تجاوزات کا سبب بننے والے افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، شہر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لئے مین فیروز پور روڈ تا شنگھائی پل نشتر زون 135 بینرز و سٹیمرز کو ہٹایا گیا ہے، دکانوں کے باہر تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔