معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ،2افرادزخمی

معمولی تلخ کلامی  پرفائرنگ،2افرادزخمی

قصور(نمائندہ دنیا) الہ آباد کے نواح میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔۔۔

 ریاض، مختیار اور چھیناں بی بی الہ آباد وارڈ نمبر 6میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستہ میں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوگئی، جس نے فائرنگ کرکے ریاض اور مختیار کو زخمی کردیا، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد منتقل کردیاگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں