شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر فراہم
لاہور (کرائم رپورٹر) ایک اور شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو رہائش کیلئے گھر دے دیا گیا۔
ڈی جی خان پولیس کے کانسٹیبل شہریار بیگ کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گلبرگ کالونی ڈی جی خان میں 5 مرلے کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل نے رواں سال فروری میں تھانہ کوٹ مبارک کی حد ود میں خطرناک مجرموں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔