لیسکو : 91 نادہندگان سے 20 لاکھ 3 ہزار روپے وصول
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک روز کے دوران مزید 91نادہندگان سے 20 لاکھ3ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی۔
ناردرن سرکل میں 15نادہندگان سے 40ہزار ، ایسٹرن سرکل میں 32نادہندگان سے 76ہزار ،سنٹرل سرکل میں 21نا دہندگان سے 69ہزار ،ساؤتھ سرکل میں 2 نادہندگان سے 4ہزار ،ننکانہ سرکل میں 22نادہندگان سے 23ہزار، شیخوپورہ سرکل میں 3 نادہندگان سے 6ہزار ، اوکاڑہ سرکل میں 3نادہندگان سے 2ہزار جبکہ قصور سرکل میں 16 نا دہندگان سے 26ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔