بانی پی ٹی آئی کوسنگین جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی:راناتنویر

بانی پی ٹی آئی کوسنگین جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی:راناتنویر

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہ جانے کون سی انسانی شکل ہے۔۔۔

 جس کا ایجنڈا ملک، اداروں اور سوسائٹی کو کمزور کرناہے ،انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دینے والا بانی پی ٹی آئی جھوٹا شخص ہے ،اس کی پارٹی قیادت 26ویں آئینی ترامیم کے لیے کامے اور فل سٹاپ بھی شامل کرواتی، جبکہ حامد رضا ان ترامیم کو اپنی تجویز قرار دیتے رہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے رانا فارم ہاؤس پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر رانا احمد عتیق انور، سابق چیئرمین رانا ماجد نوازکے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہ ختم ہونے والی بات ہے اور اسے سنگین جرائم کی سزا ہر صورت بھگتنا پڑے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، تخریب کاروں کا ٹولہ اور پاکستان دشمن ہے ،لیکن اس کا ووٹر معصوم اور لیڈروں کی چالوں سے لاعلم ہے ،رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسٰی پاکستان عدلیہ کی تاریخ کے بہترین جج ثابت ہوئے ہیں اور ان پر بیرون ملک حملہ ملک کی بدنامی کا باعث ہے ،ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورنے ہرکام غیر آئینی کیا ہے اور سول اسٹیبلشمنٹ کو اس کا سخت ایکشن لینا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں